: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پاکستان کے وزیر اطلاعات پرویز راشد کو اخبار میں خبر لیک ہونے کی وجہ سے
عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس ماہ کے اوائل میں فوج اور حکومت کے
درمیان خلیج پیدا ہوگئی تھی۔ یہ اطلاع وزیر اعظم کے دفتر نے دی ہے۔
وزارت اطلاعات کے دو ذرائع نے رائٹر کو بتایا کہ مسٹر راشد نے اس وقت تک کے
لئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے جب تک انکوائری سے
اس بات کی تصدیق
نہیں ہوجاتی کہ کیا انہوں نے ہی قومی سلامتی میٹنگ میں ہونے والے تبادلہ
خیال کے بارے میں اطلاعات اخبار میں شائع مضمون کو فراہم کی تھیں۔ وزیر
اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے اب تک دستیاب ثبوت وزیر اطلاعات
کی کوتاہی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ انہیں عہدے سے دستبردار ہونے کی ہدایت
دی گئی تھی تاکہ آزادانہ اور جامع انکوائری ہوسکے۔